Ads

خانپور میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

خانپور: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خانپور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ کوچ الٹنے سے 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار افراد کندھکوٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں، جاں بحق ہونے والی 3 خواتین سمیت 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی جب کہ کار سوار ایک متوفی کی شناخت قائم علی ولد دائم علی کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں آصف پٹھان، مسمات نائلہ، خادم شاہ، مسمات سلمی اور لائبہ سمیت 15 سے زائد افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

The post خانپور میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IZXg2c
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment