پشاور: پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف رابطہ عوام مہم خیبرپختوا میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کرینگے۔ علاوہ ازیں بلاول کو ضم قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں کی ابھی تک اجازت نہیں مل سکی جس کے باعث بلاول کے دورہ خیبرپختونخوا کی تاریخوں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ یہ انتخابات 20 جولائی کو ہونے جارہے ہیں ۔پیپلزپارٹی کی جانب سے ہر قبائلی ضلع کی مقامی انتظامیہ کو جلسے کیلیے درخواستیں دیدی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
The post بلاول 6 جولائی کوڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XagEPa
0 comments:
Post a Comment