بھکر: جہان خان کے قریب جھنگ بھکر روڈ پر ٹرالر نے کیری ڈبے کو کچل ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔وین میں سوار حیدرآباد تھل کا رہائشی بدقسمت خاندان اپنے رشتہ داروں کو ڈیرہ اسماعیل خان سے مل کر واپس جا رہا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ عزیز مائی ،60 سالہ محمد ارشاد ، 4 سالہ ولید احمد ، ایک سالہ شہریار ، 55 سالہ شاہ حسین ، 9 سالہ سبحان ، 7 سالہ آصف عمر ، 6 سالہ زہرہ عمر شامل جبکہ آسیہ بی بی،ماہ پارہ ،بشریٰ ،بلال حسین،غلام یٰسین،زہرہ مائی ، کنیز فاطمہ شدید زخمی ہوئے ۔
اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹین (ر) وقاص رشید نے موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں امدادی کاروائیاں شروع کروائیں، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کے مطابق ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی ہے۔
The post بھکرمیں ٹریلر کی وین کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XCBAm9
0 comments:
Post a Comment