حمل:
21مارچ تا21اپریل
دماغ پر ایک عجیب قسم کا بوجھ غالب رہے گا‘ زیادہ نہ سوچا کریں‘ سوچنے سے حالات بدلا نہیں کرتے۔ تعلیمی معاملات جزوی طور پر حل ہو سکتے ہیں۔ ذرا اپنے رشتہ داروں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
ملازمت کرتے ہیں تو پھر ہوشمندی کے ساتھ اپنے فرائض پورے کریں۔ آپ کے مخالف بھی کسی ایسے موقع کے منتظر ہیں‘ ادھر آپ نے غلطی کی اور ادھر آپ کی گرفت ہوئی۔
جوزا:
21مئی تا21جون
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ کو بہت زیادہ چاہتے ہیں لیکن آپ اس حقیقت کو کیوں فراموش کردیتے ہیں کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹے بھی ہوتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
چند قریبی عزیز آپ کی خوشگوار زندگی میں تخریبی انقلاب لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ذرا ہوشیار رہیں۔ حسب سابق اپنے دوستوں سے بھی دور رہنے کی کوشش کریں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ اس صورت میں کچھ حاصل کر سکتے ہیں جب کہ خود ہی ہر کام میں دلچسپی لیں اور سخت محنت کریں۔ شرط ضرور ہے کہ اپنے دوستوں اور مشیروں کی صلاحیتوں کو بروے کار لایا جائے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کو بڑا اعتماد تھا اپنوں پر اب دیکھ لیں کہ حالات کیا رخ اختیار کر گئے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ فوری اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور اس طریقے پر کاربند ہوں جو آپکے حالات کو مزید بگڑنے نہ دیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ نے اپنی موجودہ پوزیشن کا غلط اندازہ لگایا ہے جلد بازی نہ کریں ورنہ بازی ایک بار پھر پلٹ سکتی ہے آپ اس حقیقت کو نظر انداز نہ کریں کہ بڑی کوشش و محنت کے بعد حالات نے صحیح رخ اختیار کیا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ہم پہلے بھی متعدد بار آپ کو یہ مشورہ دے چکے ہیں کہ اپنا مزاج بدلنے کی کوشش کریں۔ اپنوں پر حکومت کرکے آخر آپ کیا لے لیں گے۔ گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کی کوشش بھی ناقابل ستائش ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
محبوب سے جو توقعات وابستہ تھیں وہ پوری ہو سکتی ہیں لیکن حالات قدرے بدل سکتے ہیں۔ اپنے اچھے اخلاق و برتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے متعلقین کو ہمنوا بنا لیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ کے مخالف سابقہ ناکامیوں کا انتقام لینے کی کوشش کر سکتے ہیں بہر حال اگر آپ نے انتہائی ضبط و عمل کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور مدافعتی انداز اختیار کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر کوئی اندیشہ نہیں ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
کوئی قریبی عزیز آپ کی غیر معمولی مدد پر آمادہ ہو سکتا ہے۔ آپ بھی اپنی سوئی ہوئی صلاحیتوں کو جگا لیں۔ یقینا یہ اندھیرے حرف غلط کی طرح مٹ جائیں گے اور آپ کے گرد اجالا ہی اجالا ہوگا۔
حوت:
20فروری تا20مارچ
دیکھئے ہمت نہ ہاریں خدا نے انسان کو غیر معمولی قوتوں سے نوازا ہے۔ بس ذرا قوتوں سے کام لینے کا سلیقہ آنا چاہیے۔ بزرگان روحانی سے آپ کو خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xaVaXR
0 comments:
Post a Comment