Ads

ایمنسٹی اسکیم: لوگوں کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دلچسپی

کراچی: حکومت ایمنسٹی اسکیم کی افادیت کو بڑھانے کیلیے اپنے عملی اقدامات سے سازگار ماحول پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے جس کی وجہ سے ماضی کے برعکس پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ٹیکس کی ادائیگی اور گوشوارے داخل کرانے کے بارے میں فکر پیدا ہو رہی ہے اور لوگ اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

پہلی مرتبہ ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلائی جس میں آگاہی پمفلٹ اور اسکیم سے متعلق تشہیری مواد عام کیا گیا۔ تجارتی تنظیموں اور چیمبر آف کامرس کی سطح پر تاجروں کو ایمنسٹی اسکیم کی جزیات سے آگاہ کیا گیا تاہم عوامی سطح پر ایمنسٹی کے بارے میں کچھ سوالات موجود ہیں۔

ایمنٹسی اسکیم کے تحت پاکستان اور بیرون ملک پوشیدہ اثاثہ جات ظاہر کر کے انہیں قانونی شکل دی جا سکتی ہے۔ اسکیم سے پوشیدہ آمدن اور کسی دوسرے فرد کے نام پر رکھے گئے (بے نامی) اثاثوں کو ظاہر کیا جا سکتا ہے تاہم ایمنسٹی اسکیم سے عوامی عہدہ رکھنے والے یا ان کے اہل خانہ، جرائم سے جڑے اثاثہ جات سفید نہیں ہو سکتے ہیں۔

The post ایمنسٹی اسکیم: لوگوں کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31TNQ0Y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment