Ads

سلمان خان نے سیکڑوں لوگوں کے سامنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کے پریمئیر کے موقع پر آئے بچے سے بدسلوکی پر سیکڑوں مداحوں کے سامنے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا۔

سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جو اپنے غصے کی بدولت ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کے پریمئیر کے موقع پر بھی پیش آیا جب انہوں نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کو سیکڑوں مداحوں کی موجودگی میں تھپڑ دے مارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کے پریمئیر میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، انہیں دیکھنے کے لیے مداحوں کی بھی  بڑی تعداد موجود ہے، ان کی آمد کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سیکیورٹی گارڈ انہیں سلمان خان سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی دوران سلمان خان اپنے ایک سیکیورٹی گارڈ کو زناٹے دار تھپڑ رسید کرتے ہیں اور سینما گھر کی جانب چلے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ وہاں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے بچے سے کی گئی بدسلوکی پر مارا ۔ واقعے کی وڈیو وائرل ہوتے ہی سلمان خان کو اس حرکت پر حق بجانب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کی تنقید بھی جارہی ہے۔

The post سلمان خان نے سیکڑوں لوگوں کے سامنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KuruMZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment