Ads

شہباز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

 لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس لوٹیں گے۔

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنے والد شہباز شریف کی واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس لوٹیں گے۔

شہباز شریف کے وکیل اس سے قبل احتساب عدالت کو یقین دہانی کراچکے ہیں کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آجائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے، ان کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا۔

The post شہباز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ML3f07
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment