Ads

گلشن معمار، ڈاکو کیٹل فارم سے 15 گائے و بیل ٹرکوں پر لاد کر لے گئے

کراچی:  گلشن معمار میں ڈاکوؤں نے کیٹل فارم پر دھاوا بول کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنالیا اور لاکھوں روپے مالیت کے 15 قربانی کے جانور (گائے و بیل) 2 ٹرکوں پر لاد کر فرار ہوگئے۔

گلشن معمار کے علاقے میں واقع کیٹل فارم میں ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر ملازمین کو یرغمال بنالیا اس دوران ڈاکوؤں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور کیٹل فارم میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 15 قربانی کے جانور جس میں گائے اور بیل شامل تھے اپنے ہمراہ لائے ہوئے 2 ٹرکوں میں بھر کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین اور دیگر ملازمین سے موبائل فونز بھی چھین لیے جبکہ ایک ملازم کو مزاحمت کر دوران سر پر ٹی ٹی کا بٹ مار کر لہولہان کر دیا ، کیٹل فارم کے مالک کی جانب سے گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

The post گلشن معمار، ڈاکو کیٹل فارم سے 15 گائے و بیل ٹرکوں پر لاد کر لے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JGYlxr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment