ٹنڈو جام: میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا جبکہ مزید150 ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے فہرستوں کی تیاری کی اطلاعات ملی ہیں۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں سپروائزر،آپریٹرز، سیکیورٹی گارڈز ودیگرشامل ہیں۔
متاثرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وہ سڑک بنانے والی نجی کمپنی کے ملازم تھے اور گزشتہ 8 سال سے ڈیوٹی کر رہے تھے۔ ٹول منیجر نے من پسند افراد کو مقرر کرنے کے لیے انہیں بلاجواز نوکریوں سے فارغ کر دیاہے جو سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انھیں بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔
The post ٹنڈو جام، ٹول پلازہ انتظامیہ نے 50 ملازمین برطرف کر دیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/332eSnk
0 comments:
Post a Comment