فیصل آباد: ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ مسافر وین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں۔
The post فیصل آباد میں موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ym9vwt
0 comments:
Post a Comment