Ads

ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ

کراچی:  ملک میں درآمدی ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا ہے۔

مقامی تحقیقی ادارے جے ایس ریسرچ کے مطابق مالی سال 2018-19 کے دوران ملک میں آر ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری سرگرمیاں 60 فیصد گھٹ گئیں اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار میں 96فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، اس طرح سے ملک میں ڈیزل اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری سرگرمیاں انتہائی محدود ہوگئی ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق مالی سال2018-19 کے دوران ملک میں ایک اعشاریہ 6 فیصد کے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 796 گیگا واٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2017-18 میں 1لاکھ20ہزار728گیگاواٹ فی گھنٹہ تھی، 2019 کے دوران پانی (ہائیڈل) سے بجلی کی پیداوار 32356 گیگاواٹ فی گھنٹہ کے ساتھ سب سے زیادہ رہی جبکہ آر ایل این جی سے 28146 گیگاواٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے، مقامی قدرتی گیس کے ذریعے 22034 گیگاواٹ فی گھنٹہ اور کوئلے سے 16310 گیگا واٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا (ونڈ) سے 3232گیگاواٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار حاصل کی گئی ہے جبکہ فرنس آئل سے 9092گیگاواٹ فی گھنٹہ اور ڈیزل سے صرف 31 گیگاواٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیداوار کی گئی ہے۔

The post ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MsF6cU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment