Ads

ورلڈ ٹائٹلز جیتنے والے قومی پلیئرزپذیرائی نہ ملنے پر رنجیدہ

کراچی: پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی اور عدم توجہی کے باوجود اپنے وسائل کو بروئے کار لاکرملک و قوم کے لیے عالمی اعزازات کے حصول میں کردار ادا کر تے رہیں گے۔

پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی اسنوکرکے کھیل میں کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، قومی کیوئسٹ محدود سہولیات کے باوجود اپنے عزم اوراعتماد کے ساتھ محنت کرتے ہوئے عالمی مقابلوں میں مسلسل شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن ان کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔

انھوں نے کہاکہ عالمی مقابلوں کے لیے معاونت توکجا قومی ایسوسی ایشن کو توسالانہ گرانٹ تک نہیں فراہم کی جارہی جوکسی المیہ سے کم نہیں، عالمگیر شیخ نے کہا کہ قطرکے شہردوحا میں منعقدہ اسنوکر سرکٹ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی پیش کرکے اپنی اہلیت تسلیم کروائی۔

عالمی ٹیم کپ اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی اورلکشمن راوت پر مشتمل بھارت کی مضبوط ٹیم کوشکست دیکرٹائٹل اپنے نام کیا، 5 فریمز کے اس مقابلے میں پاکستان نے 3-1 سے کامیابی پائی۔

قبل ازیں اے سی بی ایس 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا،ان تمام اعزازات کو حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو وطن پہنچنے پر شدید مایوسی کا سامنا رہا اورکوئی حکومتی عہدیدار ان کوخوش آمدید کہنے کے لیے نہیں آیا۔

عالمگیر شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود اسپورٹس مین رہے ہیں، اس ناطے ان کوکھیلوں اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

 

The post ورلڈ ٹائٹلز جیتنے والے قومی پلیئرزپذیرائی نہ ملنے پر رنجیدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NzHnFd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment