Ads

تلہار میں آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا

تلہار:  آوارہ کتوں نے گھر کے باہر بندھے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا۔

گزشتہ شب اسماعیلی رحیم آباد کالونی میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے گھر کے باہر بندھے سنیل خواجہ نامی شخص کے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا۔ اسماعیلی کالونی کے صدر عابد حسین خواجہ کی ہدایت پرکالونی انتظامیہ نے7 کتوں کو مار ڈالا۔

کالونی کے سیکریٹری امین خواجہ نے بتایا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ کتے دیوار پھلانگ کر کالونی میں آ کر بچوں اور خواتین پر بھی حملہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اسماعیلی رحیم آباد کالونی کے مکینوں نے ٹاؤن کمیٹی چیئرمین میر شاہد احمد تالپور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری کتا مار مہم شروع کی جائے۔

The post تلہار میں آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے کو مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/312VLYz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment