Ads

افریقی فری ٹریڈ زون کے قیام کا اشارہ

اس اختتام ہفتہ پر افریقی ممالک کی ایک سربراہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں افریقی ممالک کی ’’فری ٹریڈ زون‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا جو یکم جولائی 2020میں کام شروع کر دے گا۔ اس کا اعلان افریقین یونین (اے یو) کے ٹریڈ کمشنر نے اگلے روزکیا ہے۔ واضح رہے افریقی یونین میں 55 ممالک شامل ہیں۔

ٹریڈ کمشنر البرٹ موشنگا نے کہا ہے کہ روایت کے مطابق ٹریڈنگ کا آغاز یکم جولائی سے ہوتا ہے لہٰذا فری ٹریڈ زون کا آغاز بھی اسی تاریخ سے ہونا چاہیے تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات ابھی تک تو اندازوں پر منحصر ہے اس لیے اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی کیونکہ اصل فیصلہ سربراہ ملاقات میں ہو گا جو اس کے مطابق بھی ہو سکتا ہے اور اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے تاہم انھوں نے کہا چونکہ وزرائے تجارت نے یہ بات مان لی ہے لہٰذا قیاس آرائی کی جا سکتی ہے کہ سربراہ کانفرنس میں فیصلہ بھی اس کے مطابق ہی ہو گا۔

براعظم افریقہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ افریقی اقوام کو اس امر کا احساس ہو رہا ہے کہ ان کے وسائل کو بالادست قوتوں نے بری طرح لوٹا ہے۔ افریقہ کی لیڈرشپ اب یورپی یونین کی طرز پر اکٹھی ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

معاشی اعتبار سے دیکھا جائے تو افریقہ کے کئی ممالک زبردست انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔ افریقہ کے ملکوں میں کینیا، سین یگال اور یوگنڈا بھی  تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ اگر افریقی فری ٹریڈ زون عمل میں آ جاتا ہے تو اس کا پورے براعظم افریقہ کو زبردست فائدہ ہو گا۔

The post افریقی فری ٹریڈ زون کے قیام کا اشارہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30g5udt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment