حمل:
21مارچ تا21اپریل
فقیروں کا دل نہ دکھائیں کسی کی بد دعا لے ڈوبے گی۔ اپنے بزرگوں کا احترام بھی کریں تاکہ عاقبت بھی سنور سکے۔ سب ہی کو اپنا مخالف نہ بناتے جائیں ورنہ آپ کی پریشانیاں ضرور بڑھ سکتی ہیں۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
آپ پر جذباتیت زیادہ غالب رہے گی، مزاج میں زیادہ گرمی کے سبب چند قریبی رشتہ داروں سے بلا کسی اہم وجہ کے آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے۔ کسی اعلیٰ آفیسر سے تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔
جوزا:
21مئی تا21جون
آپ نے اپنے اچھے وقت سے غیر معمولی بلکہ ناجائز استفادہ بھی کیا ہے، بہت سارے افراد آپ کے غلط سلوک کی وجہ سے ذہنی اذیتوں کا شکار رہے ہیں یہی لوگ آپ کیخلاف نت نئی سازشیں کر سکتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی نقصان دہ فیصلے ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں تو فوری طور پر اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف لگا دیں تاکہ یہ برا وقت گزر جائے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامعہ نہ پہناتے جائیں، آپ انسان ہیں، کیا اپنے خیالات پر بھی کنٹرول نہیں کر سکتے؟ چند دلیرانہ امیدیں بھر آئیں گی۔ کسی بھی مقتدر شخصیت کے ساتھ مراسم بڑھیں گے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مقدمہ بازی سے گریز کریں بلکہ مخالفین سے صلح کرلیں تاکہ آپ کھونے کی بجائے کچھ سیکھیں۔ محبوب سے کسی قسم کی وفا داری کی توقع نہ رکھیں۔ اولاد کے سلسلے میں تشویش کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
ہم نے پہلے بھی وضاحت کرتے ہوئے یہی تلقین کی تھی کہ اب چپ چاپ بیٹھے رہنے کا وقت نہیں ہے، ناکامی کے ہر اندیشے کو ذہن سے نکال کر اپنی کامیابی کا یقین کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم کریں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے مزاج میں ٹھہرائو پیداکریںکیونکہ غیر مستقل مزاج لوگ دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں،کسی کام کا ارادہ کرلیں تو پیچھے نہ ہٹیں، جب تک کامیابی حاصل نہ ہوجائے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کاہرمسئلہ آسانی سے حل ہوسکتاہے بس آپ صلح پسند بن جائیں،کچھ لو اورکچھ دو کے اصول کو اپنالیں، کبھی پریشانی نہیں ہو گی، ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی عادت کو بدلیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
مذہب میں دلچسپی قدرے کم رہے گی جب بھی انسان پر مصیبتوں اور پریشانیوں کا غلبہ ہو جائے تو اس کی نجات اسی صورت میں ہو سکتی ہے جبکہ وہ مذہب کی پیروی حقیقی جذبے کے تحت کرے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو پھر کسی کی چکنی چپڑی باتوں پر بھروسہ نہ کیجئے، محبوب کی ذاتی کوشش رنگ لا سکتی ہے امید تو یہی ہے کہ آپ کا رشتہ پسندیدہ فرد کے ساتھ ہی طے پا جائے۔
حوت:
20فروری تا20مارچ
عجیب و غریب خیالات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے، لہٰذا ہماری مانئے گھر میں کوئی بات آپ کی منشاء کے خلاف بھی ہو جائے تو اظہار ناراضگی نہ کریں بلکہ اپنی صحیح بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xaVaXR
0 comments:
Post a Comment