Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہم پورے یقین و اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر آپ نے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کر لیا اور اپنی سوچوں کو اپنی ہی گرفت میں رکھا تو یقینا یہ عرصہ آپ سے تعاون کر سکے گا، اپنے افسران سے ہرگز نہ الجھیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

جن راستوں پر چل کر آپ غیر متوقع مایوسی سے دوچار ہو گئے تھے اب دوبارہ اسی راستے کو اپنا لیجیے اس بار کامیابی خودبخود آپ کے گلے کا ہار بن سکتی ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

گھریلو معاملات کے سلسلے میں ہم صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جو کچھ ہو چکا ہے اس کو بھلا دینا ہی آپ کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے لیکن اگلے اقدامات اپنے موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

خود پر زیادہ گھمنڈ نہ کریں ۔ بلکہ اپنے اچھے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اگر نئے کاروبار کا ارادہ ہو ہی گیا ہے تو پھر شریک کار کو اپنا نا نہ بھولیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ نے ہمارے گزشتہ دیے گئے اشاروں کو نہ سمجھا‘ اور اپنے شریک حیات کو مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ آپ کو کئی اہم موقع پر اچھے خاصے چانسز بھی مہیا ہوئے تھے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کا محبوب اب راہ راست پر آ چکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجیے تاکہ آپ کی یہ خواہش بھی جائز طریقے سے پوری ہو جائے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ملازمت کرنے والے حضرات کی پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں اگر وہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دیتے رہیں تو پھر بفضل خدا شاندار ترقی مل سکتی ہے اخراجات بھی زیادہ رہیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

گزشتہ آپ نے اپنی اور دوسروں کی بہتری کے لیے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکا چند نئے دوست آپ کے قریبی آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دیرینہ مخالف سے صلح ہو سکتی ہے، آپ بھی مخالف کی اس خواہش کو پورا کر دیجیے کہ یہی تقاضا وقت ہے اس طرح آپ کو بڑی بھاری ذہنی الجھن سے وقتی طور پر نجات مل سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ہر امر کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کیجیے دوسروں کو ان کا حقیقی مقام دیں تاکہ دوسرے بھی آپ کو خصوصی مقام دے سکیں کچھ دو اور کچھ لو کا سنہری اصول اپنا کر اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کیجیے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کسی بھی معاملے میں جذباتیت کا مظاہرہ نہ کیجیے کوئی شخص اگر آپ سے الجھنا بھی چاہے تو آپ درگزر سے کام لیجیے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو سکیں، قریبی عزیزوں سے فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

ملازمت نو کے ملنے کا امکان ہے لیکن موجودہ ملازمت میں ترقی کی امید سردست نہ رکھیں ۔مقدمہ بازی سے گریز کریں کسی کو دی ہوئی رقم بن مانگے واپس مل سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xaVaXR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment