اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس وصولی میں عبوری شارٹ فال64 ارب روپے ہو گیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی، اگست کے دوران مجموعی طور پر580 ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں498 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلہ میں 16.47فیصد زیادہ ہیں مگر رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کیلئے مقرر کردہ 644 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں64 ارب روپے کم ہیں۔
دوماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں189ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں265 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں28 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں98ارب روپے وصول کئے گئے۔
اگست کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر298 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ اگست کیلیے مقرر کردہ352 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں54 ارب روپے کم ہیں جبکہ جولائی کیلئے مقرر کردہ نظر ثانی شْدہ ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکا تھا اور جولائی میں دس ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال تھا۔
2 ماہ کے شارٹ فال کے نتیجے میںرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کیلئے آئی ایم ایف سے طے کردہ 1076 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ جسے حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کو رواں ماہ ستمبر میں 496 ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔
The post 2ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہو سکا، 64 ارب کا شارٹ فال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZvqW2k
0 comments:
Post a Comment