Ads

کراچی سائٹ سپر ہائی وے ملا عیسیٰ گوٹھ، 3 بھائی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 3 کم سن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے کو بچالیا گیا جوکہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

بدھ کے روز بارش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں کئی فٹ گہرے گڑھے میں پانی بھرگیا۔ علاقے کے بچے اس گڑھے میں نہارہے تھے کہ اس دوران 4کمسن سگے بھائی بھی گڑھے میں اترے لیکن اس کے بعد وہ واپس نہ آسکے۔

ایس ایچ او تھانہ سائٹ سپر ہائی وے انسپکٹر اسلم خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ کافی دیر تک بچوں کے باہر نہ نکلنے پر وہاں موجود دیگر بچوں نے شور مچایا تو علاقہ مکین جمع ہوگئے،انھوں نے فوری طور پر ریسکیو اداروں حکام کو اطلاع دی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور چاروں بچوں کو گڑھے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

عباسی شہید اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو اس وقت تک 3 بچے دم توڑ چکے تھے جبکہ چوتھے کو زندہ بچالیا گیا، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ متوفیان کی شناخت10سالہ محمد شفیع ،7سالہ عبدالباری،6سالہ محمد نبی کے نام سے کی گئی،5 سالہ محمد غنی اسپتال میں زیرعلاج ہے ،چاروں بچے لعل محمد کے بیٹے ہیں جوکہ علاقے کا ہی رہائشی ہے۔

محنت مزدوری کرکے اپنا اور بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہاں بارشوں کے دوران علاقے کے بچے عموماً نہانے کے لیے آتے ہیں بچوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں،3کمسن بھائیوں کی میتیں جب علاقے میں پہنچیں تو علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی،خواتین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ،ان کی آہ و بکا سے وہاں موجود ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

The post کراچی سائٹ سپر ہائی وے ملا عیسیٰ گوٹھ، 3 بھائی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zEluuN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment