Ads

میسی پر 3 ماہ کی پابندی اور بھاری جرمانہ

ایسنکوئن:  کوپا امریکا میں ریفری اور آفیشل کے ناقص فیصلوں پر کونمیبل پر تنقید کا خمیازہ ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3 ماہ پابندی کی صورت بھگتنا پڑے گا۔

میسی نے کوپا امریکا کپ کو ’’کرپٹ ‘‘کہا تھا، جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے ان پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، میسی کو چلی سے میچ کے دوران مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے الزام عائد کیاکہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔

میسی نے کہا وہ فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں، پابندی کے باعث میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

The post میسی پر 3 ماہ کی پابندی اور بھاری جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YHtdGj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment