Ads

کراچی میں مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد

 کراچی: لانڈھی کے علاقے بابر کانٹا کے قریب ایک مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹے کے قریب ایک مکان سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چاروں افراد بھائی ہیں اور ان کا تعلق پشین کے علاقے ملنگ آباد سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا، رات گئے جاں بحق افراد سمیت دیگر 2 افراد نے ساتھ کھانا کھایا تھا، کمرے سے کچھ بچا ہوا کھانا بھی ملا ہے، بظاہر کھانے میں کوئی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے، جن دیگر 2 افراد نے کھانا کھایا تھا ان کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

The post کراچی میں مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YUT7Xr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment