Ads

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 5اگست سے میٹرک کی مارکس شیٹ جاری کرنے کا اعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 5اگست سے میٹرک سائنس اور پرائیویٹ جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات2019 کی مارکس شیٹ جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلباکی مارکس شیٹ ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کردی جائیں گی ،طلبہ و طالبات اپنے اسکولوں سے ہی مارکس شیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انھوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ سے مارکس شیٹ حاصل کر سکتے ہیں،جنرل گروپ کے اسکروٹنی فارم 30اگست تک جمع کیے جائیں گے،طلبہ وطالبات کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اسکروٹنی فارم بینکوںکی برانچوں سے حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔

The post ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 5اگست سے میٹرک کی مارکس شیٹ جاری کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZvRxIm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment