Ads

عید قرباں کے پہلے روز موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے عید قرباں کے پہلے روز کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز درمیانی اور تیز بارش جبکہ اگلے دوروز(باسی اورتباسی) کے دوران مطلع ابرآلود اوربونداباندی کا امکان ہے۔ ان کا کہناہے کہ شہر میں مون سون کی دوسری بارش کا سلسلہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب شروع ہوگاجبکہ بارشوں کاسلسلہ پیر کی دوپہر تک برقراررہ سکتا ہے۔

سردارسرفراز کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت خلیج بنگال اور مشرقی انڈیا پر موجود ہے،پہلے مرحلے میں بھارتی ساحلی مقام اڑیسہ کوعبورکرے گا، بعدازاں مون سون سسٹم وسطی انڈیا،راجستھان، گجرات جبکہ 9اگست کی صبح بارشوں کاسلسلہ مشرقی سندھ کی جانب سے پاکستان میں داخل ہوگا،9اگست کی صبح زیریں سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کراچی میں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے بارشوں کی شدت کے حوالے سے قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا جس وقت مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس وقت ہی ان بارشوں کی شدت کی پیش گوئی ملی میٹر میں ممکن ہوگی۔

سردار سرفراز کے مطابق اگربارش کے سسٹم کا رخ مستقل مغرب کی جانب رہتا ہے تو پہلے جیسی تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، تاہم سسٹم کا رخ جنوب مغرب میں سمندر کی جانب مڑنے کی صورت میں کم بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 2۔32 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5۔27 ریکارڈ ہوا،دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کو شہر کا مطلع ابرآلود رہنے اور ہلکی کا امکان ہے،درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری رہے گا۔

The post عید قرباں کے پہلے روز موسلا دھار بارش کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YOO9LO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment