Ads

بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات، کوہلی نے دھونی کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا

نارتھ ساؤنڈ:  ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹیسٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کا مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 318 رنز سے شکست دی تھی،419 رنزکے تعاقب میں میزبان ٹیم 100 پر ڈھیر ہوئی، جسپریت بمرا نے 8 اوورز میں صرف  7 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، ایشانت شرما نے 3 اور محمد شمی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، یہ رنز کے حساب سے بھارت کی دیار غیرمیں سب سے بڑی اور مجموعی طور پر چوتھی بڑی فتح ثابت ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رنز کے حساب سے بھارت کی 5 بڑی ٹیسٹ فتوحات میں سے 4 ویرات کوہلی کی زیرقیادت حاصل ہوئیں۔ انھوں نے دیار غیر میں بطور کپتان سب سے زیادہ 12 کامیابیوں کی بدولت ساروگنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ملک سے باہر 11 ٹیسٹ جیتے تھے، اسی طرح کوہلی نے مجموعی طور پر بطور قائد سب سے زیادہ 27 ٹیسٹ فتوحات کا دھونی کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ہے، انھوں نے یہ اعزاز 47 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا جبکہ دھونی نے یہ فتوحات60 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔

The post بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات، کوہلی نے دھونی کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZvSO1k
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment