Ads

کراچی کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش           

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

کراچی کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے  ساتھ بارش شروع ہوگئی، کراچی کے علاقے ڈیفنس، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، ایئرپورٹ اور شاہ فیصل کالونی میں بارش ہورہی ہے۔

بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کوبارش کے موسم میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور برقی آلات ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے لوگوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔ شہر بھر میں کے الیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کے درمیان گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے اور بارشوں کا سلسلہ عید کے پہلے روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔

The post کراچی کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش            appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TidSqE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment