کراچی: ڈائریکٹرجنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزمنسوب صدیقی نے تمام نجی اسکولوں کے سوئمنگ پول میں طلبا کے نہانے پر پابندی لگادی۔
منسوب صدیقی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ اسکول جن میں سوئمنگ پول موجود ہیں، وہ اسکول فوری طور پر سوئمنگ پول کی سرگرمیاں بند کردیں، سوئمنگ پول پر مشتمل اسکول،ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو پول اور ٹرینرز کے حوالے سے مکمل رپورٹ جمع کرائیں،رپورٹ دیکھنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی اسکولوں کا دورہ کرے گی۔
اگر اسکولوں میں سوئمنگ پول اور انسٹرکٹرکے حوالے سے سہولیات اطمینان بخش ہوئی تو اسکول کو اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ سوئمنگ کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
سوئمنگ پول پر مشتمل نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو باور کرایا جاتا ہے کہ وہ سوئمنگ کلاسز، طلبہ، انسٹرکٹر اور کوچز پر نظر رکھیں کہ اور تمام معلومات 13 ستمبرتک ڈائریریکٹریٹ آفس کو ارسال کریں اگر کوئی بھی اسکول ڈیٹا فراہم نہیں کرتا تو اس پر سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2001 اور ترمیم شدہ قانون 2003 کے تحت اسکول کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسکولوں کے اندر سوئمنگ پول میں نہانے پرپابندی گزشتہ دنوں حبیب پبلک اسکول ایم ٹی خان روڈ میں سوئمنگ پول میں چھٹی کلاس کے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا گیا۔
The post اسکولوں کے سوئمنگ پول میں طلبا کے نہانے پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LfE3La
0 comments:
Post a Comment