لاہور: نئے ڈومیسٹک سیزن میں قومی ٹیم کی ضرورت کو نظر انداز کردیا گیا جب کہ سری لنکا سے محدود اوورز کے میچز شیڈول ہونے پر بھی آغاز 14ستمبر کو قائد اعظم ٹرافی سے ہوگا۔
پی سی بی سری لنکا کیخلاف2ٹیسٹ میچز کی اکتوبر میں میزبانی کا خواہاں تھا،تیاری کیلیے فرسٹ کلاس سیزن کا قائداعظم ٹرافی سے آغاز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، آئی لینڈرز نے رواں ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کی لیکن پی سی بی نے اپنے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے نئے سیزن کا آغاز قائد اعظم ٹرافی سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں بھی بیشتر کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ کی تیاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدعو کیاگیا تھا،اس کا بھی مقصد پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا، گذشتہ روز پی سی بی کی جانب سے نئے ڈومیسٹک سیزن کا جو شیڈول جاری کیا گیا، اس کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور پھر 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک ہوگا، قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچز 14 ستمبر سے 10 اکتوبر اور28 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہونگے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائیگا، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز 29 مار چ سے 24 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے، ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کپ میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت شروع ہونگے۔
The post نئے ڈومیسٹک سیزن میں قومی ٹیم کی ضرورت نظرانداز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pw63PS
0 comments:
Post a Comment