لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے قائد اعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کی وقف شدہ جائیدادوں پر قبضے کیے جانے کا نوٹس لے لیا اور اس پر باقدعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گلبرگ میں واقع اربوں روپے مالیت کی بانی پاکستان، فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کے نام سے وقف جائیداد پر قبضہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی باقاعدہ نشاندہی کروائی گئی اور پھر ایک مکمل سورس رپورٹ کی بیناد پر محکمہ اینٹی کرپشن نے پٹوار سرکل اچھرہ میں واقع ریونیو اسٹاف سے ریکارڈ اور موقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ریکارڈ ملنے کے بعد اربوں روپے مالیت کی یہ قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے جلد خالی کرا لی جائے گی۔
The post قائد اعظمؒ، فاطمہ جناح، لیاقت علی کی وقف جائیدادوں پر قبضے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZvrnK0
0 comments:
Post a Comment