Ads

مقتول ٹی وی اینکر مرید عباس کے اہلخانہ کا ناقص تفتیش پراحتجاج

کراچی:  ٹی وی اینکرمرید عباس کے قتل کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مقتول کی اہلیہ زارا عباس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کوآج 28 روز گزر چکے ہیں، یہ ہائی پروفائل کیس ہے لیکن اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے،انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس کیس کے اہم ملزم عاطف زمان کوتحفظ فراہم کررہی ہے، عاطف ڈرامے باز اور جھوٹا شخص ہے، ملزم جیل میں چہل قدمی کرتا ہے، وہ اتنے آرام سے کیوں ہے اوراس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

زاراعباس کا مزیدکہنا تھاکہ تفتیشی افسر کے علاوہ کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے،مجھ سے نیب اور نہ ہی ایف آئی اے نے کوئی رابطہ کیا ہے۔

The post مقتول ٹی وی اینکر مرید عباس کے اہلخانہ کا ناقص تفتیش پراحتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KnkgbW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment