Ads

کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے، آج کے دن اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا فرمائی، ہمارے قائدین کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاوَں میں سانس لے رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے کہ قومی پرچم آزاد فضاوَں میں تا قیامت لہراتا رہے، اس سال آج کا دن یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے،دنیا دیکھ رہی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کی ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KHP0Vm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment