Ads

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف انوکھا احتجاج

ایک کمسن سویڈش لڑکی گریٹا تھنبرگ ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی مہم کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس کے باہر نوجوانوں کے مظاہرے میں شرکت کے لیے برطانیہ کی پلے ماؤتھ بندر گاہ سے ایک کشتی میں نیویارک روانہ ہو گئی ہے۔ وہ اس کشتی کے ذریعے بحر اوقیانوس کو عبور کرکے نیویارک کی بندرگاہ پر اترے گی۔

اس کشتی YACHT کی کپتانی کے فرائض مناکو کے شاہی خاندان کا فرد پیریری کیسیراغی انجام دے گا۔ گریٹا کی عمر سولہ سال ہے اور وہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف نوجوانوں کی جدوجہد میں شرکت کر رہی ہے۔

اس لڑکی کے اسکول نے بھی گزشتہ دنوں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ہڑتال کی تھی جس سے پوری دنیا کے بچوں کی توجہ اس اہم مسئلہ پر مبذول ہو گئی۔ بحراوقیاس کو کشتی کے ذریعے پار کرنا بھی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کا  حصہ ہے۔ گریٹا نے طیارے میں سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ طیارہ دوران پرواز بہت زیادہ فضائی آلودگی پھیلاتا ہے۔

گریٹا اور اس کے ساتھیوں نے جس کشتی YATCH کا انتخاب کیا ہے وہ بھی آلودگی سے مکمل طور پر پاک ہے۔ اس میں اس لڑکی کے والد سوانتے اور ایک فلم میکر بھی سوار ہیں جو اس سفر کی فلم بندی کریں گے جس کی بنیاد پر گریٹا نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے باہر مظاہرے میں شرکت کر سکے گی۔ کشتی کا یہ سفر دو ہفتے کے دورانیے کا ہو گا۔

گریٹا کا کہنا ہے کہ وہ کشتی میں سمندری سفر سے ہونے والی بیماری (سی سک نیس) کو خوش دلی سے قبول کرے گی اور بے آرامی کو بخوشی برداشت کرے گی۔ اس نے کہا کہ اس کے خیال میں وہ دنیا بھر کی واحد لڑکی ہے جس نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔ جس کشتی YATCH پر یہ سفر کیا جا رہا ہے وہ 60 فٹ طویل ہے۔ اس کشتی نے بحراوقیانوس کو عبور کر کے منزل مقصود تک پہنچنا ہے۔

اس کشتی کے کپتان پیریری کیسیر اغی Pierre Casiraghi ہیں جو مناکو YATCH کلب کے صدر ہیں اور حکمران جماعت کے باضابطہ رکن بھی ہیں۔ جب کہ دنیا بھر کا چکر لگانے والے جرمنی کے ماہرکشتی راں بورس ہرمین بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ پوری دنیا خاص کر یورپ میں آلودگی کے خلاف آگہی بہت زیادہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسکول کے بچوں تک میں ماحولیاتی آلودگی کا شعور پیدا ہو چکا ہے اور وہ عالمی سربراہان مملکت کی توجہ اس اہم ترین مسئلے کی جانب دلانے کے لیے مختلف طریقوں سے احتجاج کرتے رہے ہیں۔ مناکو کے شاہی خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والی لڑکی تھنبرگ نے بھی ایک پر خطر سمندری سفر کا آغاز کیا ہے۔

اس کا مقصد اقوام عالم کے طاقتور رہنماؤں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے دنیا ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہو رہی جس سے نسل انسانی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، اب حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ انٹارکٹا کے برف زاروں میں بھی پلاسٹک کے ٹکڑے پائے گئے ہیں۔ نسل انسانی کا فرض ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کی راہ روکیں۔

The post ماحولیاتی آلودگی کے خلاف انوکھا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KDzNG5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment