Ads

کراچی میں دوسرے دن بھی بارش، انتظامی نااہلی سے شہریوں کی زندگی اجیرن

کراچی: کراچی میں دوسرے دن بھی  وقفے وقفے سے کہیں ہلکی  کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے  جب کہ انتظامی نااہلی سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی کے علاقے صدر میں 42، جناح ٹرمینل میں 41.8، یونیورسٹی روڈ 38، کیماڑی میں 32.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جب کہ سب سے کم بارش مسرور بیس پر صرف 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب، نالے ابل پڑے

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے  باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ شہر کی مختلف شاہراہوں کے نشیبی مقامات پر بارش کا پانی جمع ہے، اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، کورنگی روڈ، شہیدِ ملت ایکسپریس وے سمیت دیگر شاہراہیں متاثر ہیں۔ جبکہ  گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث قیوم آباد چورنگی، نیپا، فور کے چورنگی پر برساتی پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

 

مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل نے ایک بار پھر شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ہلکی بارش نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے اپنے دعوئوں کے برعکس تاحال ضلع کے اندرونی برساتی نالوں کی صفائی کاکام انجام نہیں دیا جس کے باعث بارش کے دوران نارتھ کراچی یوپی نالہ اور شادمان نالہ ابل پڑا جس کی وجہ سے ناگن چورنگی،سیکٹر 11ایچ،11-E،11-Cاور شادمان کے علاقے زیر آب آگئے جبکہ ناگن چورنگی سے لیکر یوپی موڑ تک 5000روڈ پر 3فٹ پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف بارش اور سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کا مشکلات سے دوچار کردیا ہے تو دوسری طرف ناگن چورنگی سے یوپی تک 3فٹ پانی میں ڈوبی 5000روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی ہے بارش نے ایک بار پھر سندھ حکومت کے حکام اور عملے کی نااہلی کو پول کھول کر رکھ دیا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن بھر مطلع ابرآلود رہے گا اور وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ جمعے کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔

بجلی بند

شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی بند ہے جب کہ  ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ  بارش کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، چند مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث مرمتی کام میں تاخیر پیش آئی۔

3 بھائی ڈوب کر ہلاک

سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 3 کم سن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے کو بچالیا گیا جوکہ اسپتال میں زیرعلاج ہے، افسوس ناک واقعے کے بعد علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ، ایک ہی گھر کے 3 بچوں کی ہلاکت پر ہر آنکھ اشک بار تھی،تفصیلات کے مطابق بدھ کو بارش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں کئی فٹ گہرے گڑھے میں پانی بھرگیا،علاقے کے بچے اس گڑھے میں نہارہے تھے کہ اس دوران 4 کمسن سگے بھائی بھی گڑھے میں اترے لیکن اس کے بعد وہ واپس نہ آسکے متوفیان کی شناخت10سالہ محمد شفیع ، 7سالہ عبدالباری، 6سالہ محمد نبی کے نام سے کی گئی، 5 سالہ محمد غنی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

 

 

The post کراچی میں دوسرے دن بھی بارش، انتظامی نااہلی سے شہریوں کی زندگی اجیرن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZzRHOa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment