کراچی: بھارتی بحریہ کے سربراہ کے جیش محمد سے منسوب زیرآب حملوں کے حالیہ بیان کو ماہرین اور تجزیہ کاروں نے محض ایک سیاسی بیان قراردے دیاجس کا زمینی حقائق سے دوردورکا واسطہ نہیں ہے۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بھیر سنگھ نے ایک متنازع بیان دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر آب حملوں کے لیے جیشِ محمد کا عسکری گروہ اپنے کارندوں کو تربیت دے رہا ہے اور بھارتی نیوی کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے۔
بھارتی بحریہ کے سر براہ کا دعویٰ نام نہادبھارتی ماہرین کی طرف سے بڑے پیمانے پر پھیلائے جانے والے شکوک وشبہات کا شاخسانہ ہے، اس طرح کے بیانات پر مبنی دعوے لازماً بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے وسوسوں کا نتیجہ ہوتے ہیں جو ایسے گروہوں کوحریفوں کے خلاف تسلسل سے استعمال کرتی ہے۔
ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھارتی نیول چیف کا دعویٰ یکسر مسترد کردیا ہے اور اسے محض ایک سیاسی بیان قراردیا ہے جس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جیشِ محمد پرپاکستان میں بڑے پیمانے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے تاکہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کیا جاسکے۔
The post سمندر سے بھی حملے ہوں گے، بھارت میں خوف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hy472L
0 comments:
Post a Comment