Ads

حالیہ ایشزکی 2005 سیریز سے حیرت انگیز مماثلت

 لندن:  انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان رواں اور 2005 کی ایشز سیریز میں اب تک کافی مماثلت پائی جارہی ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈنگلے میں گذشتہ میچ کی طرح انگلینڈ نے 2005 کے ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھی سنسنی خی مقابلے میں فتح پائی تھی، تب وہ 2 رنز سے کامیاب رہا تھا جبکہ اس بار اس نے 1 وکٹ سے کامیابی سمیٹی۔ 2005 والی فتح آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی مرہون منت تھی جنھوں نے 7 وکٹیں اور 141 رنز بناکر مین آف دی میچ ایوارڈ پایا اور اس بار ایک اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 4 وکٹیں اور 143 رنز بناکر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

2005 میں بھی 3 ٹیسٹ میچز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک ایک میں فاتح اور ایک میچ ڈرا تھا۔ ایک فرق یہ ہے کہ اس بار بیٹسمینوں کو زیادہ چیلنجنگ پچز کا سامنا ہے جبکہ 2005 میں انگلش ٹیم نے 3 مرتبہ 400 کا ہندسہ عبور کیا تھا اور 2 بار وہ آسانی سے 300 رنز عبور کرگئے تھے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم رکی پونٹنگ، میتھیو ہیڈن، ڈیمن مارٹن، مائیکل کلارک، جسٹن لینگر اور ایڈم گلکرسٹ کی موجودگی کے باوجود ایک بار بھی 400 رنز تک نہیں پہنچ پائی تھی مگر 4 برس اس کے قریب ضرور پہنچی تھی۔ چیپل کہتے ہیں کہ اگر رواں سیریز کے باقی 2 میچز میں بھی کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں تو پھر یہ بھی 2005 کی طرح انتہائی سنسنی خیز ایشز سیریز کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

The post حالیہ ایشزکی 2005 سیریز سے حیرت انگیز مماثلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2khW0yY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment