پالے کیلی: سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹوںکا عالمی ریکارڈ شاہد خان آفریدی سے چھین لیا۔
نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں مالنگا نے 2 وکٹیں لے کر مختصر ترین فارمیٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی وکٹوں کی تعداد 99 تک پہنچائی۔ پاکستان کے سابق آل رائونڈر آفریدی نے اپنے کیریئر کے دوران 98 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں لی تھیں۔
لسیتھ مالنگا کو اب اس طرز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے مزید ایک شکار درکار ہے۔ وہ اس سے قبل 30 ٹیسٹ میچز میں 101 اور 226 ایک روزہ میچز میں 338کھلاڑیوں کو آئوٹ کرچکے تاہم اب دونوں فارمیٹس سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔
The post ٹی20انٹرنیشنل میں زیادہ وکٹیں، مالنگا نے آفریدی سے ریکارڈ چھین لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NLo0aE
0 comments:
Post a Comment