Ads

ایشیا کپ؛ 3سری لنکن انڈر19کرکٹرزمیچ کے بعد نشے میں دھت پائے گئے

کولمبو:  3 سری لنکن انڈر 19 پلیئرز کو ایشیا کپ میچ کے بعد نشے میں دھت ہونے پر ایک برس کی معطلی کا سامنا ہے۔

12 ستمبر کو کولمبو میں بھارت سے سیمی فائنل بارش کی نذر ہونے کے بعد جب کھلاڑی واپس ہوٹل میں پہنچے تو تینوں نے اپنے کمرے میں دل کھول کر شراب پی۔ گارڈ نے کمرے سے بلند آواز سے گانے اور چلانے کی آوازیں سن کر ٹیم منیجر و سابق آل رائونڈر فرویز محروف و دیگر آفیشلز کو اطلاع دی، وہ ان تینوں کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

ڈاکٹر نے نشے میں بُری طرح دھت ہونے کی تصدیق کردی، ان تینوں کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے ٹور سے پہلے ہی باہر کردیا گیا جبکہ ایک برس کیلیے انھیں معطل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کے دوران خود محروف کا اپنا کردار بھی کافی مشکوک دکھائی دیا، رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے دوران ہی وہ ٹیم کو چھوڑ کر ڈیہوالا چلے گئے جہاں پر ان کے ایک نئے وینچر ’پری اسکول‘ کا افتتاح تھا، رپورٹ میں کھلاڑیوں کی شراب نوشی کے واقعے میں فرویز محروف اور دیگرٹیم آفیشلز کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

The post ایشیا کپ؛ 3سری لنکن انڈر19کرکٹرزمیچ کے بعد نشے میں دھت پائے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34ZEySv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment