Ads

64 سالہ اسلم رئیسانی ایم فل کی ڈگری لینے کے خواہاں

کوئٹہ:  ڈگری، ڈگری ہوتی ہے، اصلی ہو یا نقلی جیسا بدنام زمانہ جملہ بول کر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے نواب اسلم رئیسانی آج کل اپنا تشخص بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی میں ایم فل میں زیرتعلیم 64 سالہ سابق وزیراعلی کا کہناہے گو 1989 میں پولیٹکل سائنس میں ایم اے کیا مگر سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، تعلیم ہمیشہ سے میرا جنون رہا ہے، اسی کے تحت پڑھائی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی بھی کروں گا، سیاست، معیشت اور سماجیات میں تحقیق کرنے کا ارادہ ہے۔ انھوں نے رئیسانی انداز میں بتایا میں اپنے والد پر کتاب لکھ رہا ہوں جو میرے استاد تھے۔ میں دیگر سیاستدانوں کے برعکس اپنے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس خود چلاتا ہوں۔

The post 64 سالہ اسلم رئیسانی ایم فل کی ڈگری لینے کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MV7NQK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment