Ads

قومی باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ میں پُرتپاک استقبال

کراچی:  پاکستان کے پروفیشنل باکسرمحمد وسیم نے کہا ہے کہ دبئی میں ہونے والے مقابلے میں کامیابی کے لیے بہت پُرامید تھا۔

اس باؤٹ کے لیے سخت محنت کی جو کام آئی، کوئٹہ میں پرتپاک استقبال پرشکرگزار ہوں جبکہ پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے بھرپورتعاون کیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق  پرفیشنل فائٹ میں فلپائن کے ونراڈوٹینامور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے جیت کو گلے لگانے والے محمد وسیم نے اپنے آبائی شہر پہنچنے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا 12 واں مقابلہ جیتنے پر بہت مسرور ہوں۔

اس کے لیے گلاسکو میں چھ ماہ کی مشکل ٹریننگ کی جوکارگر رہی، اس کامیابی کو پہلے ہی مظلوم کشمیریوں کے نام کرچکا ہوں، کوئٹہ میں شاندار استقبال پراپنے چاہنے والوں کا بے حد مشکور ہوں،اس موقع پر بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے کہا کہ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پرمحمد وسیم کا استقبال کیا، پیرکومحمد وسیم کے اعزاز میں وزیراعلی کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائیگا جس میں محمد وسیم کو تحائف اور کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔

The post قومی باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ میں پُرتپاک استقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30dP1ec
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment