اسلام آباد: زرعی ترقیاتی بینک کو ایک سال سے مستقل سربراہ نہیں مل سکا جس سے بینک یک سروس ڈیلیوری بری طرح متاثرہورہی ہے۔
وفاقی کابینہ نے تقریباً دو ماہ قبل شہبازجمیل کے نام کی منظوری دی تھی لیکن مختلف لابیوں کی طرف سے مخالفت یک وجہ سے اسٹیٹ بینک سے ان کے نام کی کلیئرنس نہیں مل سکی۔کسی بھی کمرشل بینک کے سربراہ کی تقرری کیلئے سٹیٹ بینک کی منظوری لازمی ہے۔
شہباز جمیل کا نام 74 امیدواروں سے فائنل کرکے کابینہ کو بھیجا گیا تھا جس نے ان کی منظوری دیدی تھی۔دوماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا وہ چارج نہیں سنبھال سکے کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے فٹنس اورپراپریئٹی ٹیسٹ(ایف پی ٹی ) ابھی کلیئرنہیں ہوا۔
اس وقت بینک کے انتظامی معاملات قائم مقام صدرشیخ امان اللہ دیکھ رہے ہیں۔مستقل سربراہ نہ ہونے سے بینک مارچ 2017ء کے بعد اپنے سالانہ اور سہہ ماہی فنانشل سٹیٹمنٹ بھی جاری نہیں کرسکا۔
The post زرعی ترقیاتی بینک کو ایک سال سے سربراہ نہ مل سکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QlU73L
0 comments:
Post a Comment