Ads

شہری مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کودیں،آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ سید کلیم امام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے آس پاس یا اطراف کے کسی بھی علاقے میں کوئی مشکوک سرگرمی، مشتبہ افراد ،لاوارث اشیا بشمول پارسل، پیکٹ،بیگ تھیلا، بریف کیس،گاڑی موٹر سائیکل دیکھیں تو فوری طورپر پولیس کو اطلاع دیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی ڈاکٹرسید کلیم امام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صوبائی سطح پر امن ومان کی صورتحال پر موثر پولیس کنٹرول اور جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کے شانہ بشانہ اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بناتے ہوئے ایک پرامن اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جو نہ صرف وقت کا تقاضا ہے بلکہ اس ملک اور صوبے کو اس کی اشد ضرورت بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آپ اگر اپنے آس پاس یا اطراف کے کسی بھی علاقہ میں کوئی مشکوک سرگرمی، مشتبہ افراد یا پڑوس میں آنیوالے انجان افراد، کنبے،خاندان اور کہیں بھی کسی بھی مقام، مارکیٹ، پرہجوم عوامی مقام پر لاوارث اشیا بشمول پارسل، پیکٹ،بیگ تھیلا، بریف کیس،گاڑی موٹر سائیکل دیکھیں تو فوری طورپر مددگار15قریبی تھانہ جات، ایس ایس پیز دفاتر یا ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر جوان اور باالخصوص میرے واٹس ایپ نمبر 03000021882 پر دے کر جرائم کے خلاف پولیس کے ہاتھ اوراقدامات مزید بہتراور مضبوط بنائیں۔

The post شہری مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کودیں،آئی جی سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kauOlY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment