کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی ہلکی بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج دن بھر ابر آلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جب کہ ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ رات بھر شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے بیشتر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاجب کہ مختلف شاہراہوں پر ابھی تک پانی جمع ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں بارش، ٹریفک کا نظام درہم برہم
گزشتہ روز سب سے ذیادہ بارش کیماڑی میں 32 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ لانڈھی میں 24، فیصل بیس 14، صدر 11، جناح ٹرمینل 8، یونیورسٹی روڈ پر 7 ملی میٹر، پہلوان گوٹھ 7، مسرور بیس 4، ناظم آباد 1.5 اور نارتھ کراچی میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن، سولجر بازار، پٹیل پاڑہ، گرومندر، نشتر روڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جب کہ کلب روڈ اور پی آئی ڈی سی پر بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ کراسنگ کی طرف جانے والی ملیر ندی والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، تاہم شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہے۔
The post کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی، ہلکی بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lhin2w
0 comments:
Post a Comment