Ads

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی:  پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق رباط 2019 جاری ہے۔

پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کی اہداف کو نشانے بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کیلیے مشق کے دوران بحری جنگی جہاز اور ایئر کرافٹ سے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جو پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں پر مہرِ تصدیق ہے۔

مشق کے انعقاد کا مقصد مختلف آپریشنل منصوبوں اور جنگی چالوں کو جانچناہے جن میں پاکستان نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈز اور پاکستان ائیر فورس کے مشترکہ آپریشنز بھی شامل ہیں، رباط مشق کے دوران پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی یونٹس کھٹن سمندری اور بحری جنگی ماحول میں مختلف میری ٹائم آپریشنز میں حصہ لے رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور اسپیشل آپریشن فورسز کی ساحلی دفاع، فضائی دفاع، میری ٹائم امتناعی آپریشن جیسے اسپیشل آپریشنز کی مشقیں بھی جاری ہیں۔

مشق رباط زمانہ امن و جنگ میں پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے بحری دفاع اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل فائرنگ کامشاہدہ کیااور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلیے تیار ہے اور دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا جواب موئثر انداز میں دیا جائے گا۔

The post پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lQ80Zx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment