Ads

آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی: شہرمیں بارش کی وجہ سے گرمی کی لہر میں جزوی کمی آگئی تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہونے والی بارش کے سلسلے کی تحت 60ملی میٹربارشیں ہونے کی توقع ہے،بارشوں کا سلسلہ 30ستمبر تک برقراررہ سکتا ہے،بارش سے قبل شہر کی فضاوں پر گہرے بادل اور کالی گھٹائیں چھائی جبکہ کئی علاقوں میں بارش کے دوران کالی آندھی بھی چلی۔

بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ریکارڈ ہوئی،زیادہ سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 36.2ملی میٹرریکارڈ ہوئی،بارش سے قبل شہر میں حدت محسوس کی گئی، شہر میں گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 35.5ڈگری رہا،گزشتہ روز بھی ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمول طورپرزیادہ رہا،آج(جمعرات)کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 36.2ملی میٹر ریکارڈ ریکارڈ ہوئی۔ لانڈھی میں 12ملی میٹر،گلستان جوہر میں 9،گلشن حدید 7،اولڈ ائرپورٹ،یونیورسٹی روڈ،پہلوان گوٹھ 3ملی میٹر جبکہ صڈر میں 2.5اورپی اے ایف مسروراور فیصل بیس پر 1ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،بارش سے قبل شہر میں حسب سابق گرمی کی شدت برقراررہی،جس کے دوران ہو امیں نمی کاتناسب دن کے وقت 78فیصد تک بڑھنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلے کو مون سون کی آخری بارش نہیں کہہ سکتے،کیونکہ موجودہ مون سون کا سلسلہ 5اکتوبرتک برقراررہ سکتا ہے،جس کیدوران نادرن ایریاز جبکہ اندورن سندھ کے مختلف اضلاع میں مذید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

The post آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nn6gY3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment