حمل:
21مارچ تا21اپریل
آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی چند غلطیاں ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں آپ اپنا موجودہ مقام گنوا سکتے ہیں ممکن ہے کہ معاملہ قدرے بگڑ جائے ہماری مانئے تو یہ وقت خاموش رہ کر ہی گزارنے کی کوشش کیجیے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر کام کیجیے کسی دوسرے پر خواہ وہ قریبی عزیز ہی کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجیے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب زندگی بسر کرتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
وہ حضرات جو تعمیراتی کاروبار کو اختیار کیے ہوئے ہیں محتاط رہیں۔ کاروباری حریف بھی موقع کے ہی منتظر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ سے کوئی نہ کوئی غلطی ہو جائے تاکہ وہ اپنے مقصد کی تکمیل کر سکیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ اپنے مزاج پر بہت زیادہ کنٹرول کیجیے۔ آپ کا اشتعالی مزاج اچھے ہمدردوں کو بھی آپ کا مخالف بنادے گا۔ ویسے بھی آپ کے قریبی رشتہ دار ہی آپ کو مختلف قسم کی پریشانیوں سے دو چار کر سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
ہر کام منجانب خدا ہوا کرتا ہے اس کے باوجود انسانی کوشش کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا آپ اپنی تمام تر فضولیات کو ترک کرکے صرف اپنے کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کیجیے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا۔ آپ خوامخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے بہتر یہی ہے کہ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجیے ورنہ اس بار کوئی لمبا چکر ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
بے دھڑک ہو کر بڑے بڑے سودے کیجیے بہ فضل خدا غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے اور آپ گزشتہ ہونے والے نقصان کی تلافی بھی کر سکیں گے۔ اگر آپ کے پاس کوئی گاڑی ہے تو اسے احتیاط سے چلائیے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اپنے اخراجات گھٹائیے مہمان نوازی بری نہیں لیکن اپنی گنجائش بھی دیکھ لیجئے قرض لے کر اپنی ناک اونچی رکھنا عقلمندی نہیں ہے کسی بزرگ روحانی سے بھی غیر متوقع طور پر فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کا دامن کامیابی کے ان گنت پھولوں سے بھرا رہے گا لیکن کامیابی کے غیر متوقع نشہ میں ڈوب کر ان کو فراموش نہ کریں جنہوں نے بسلسلہ کاروبار آپ کی مدد کرکے یہ مقام دلوایا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو پھر بہت زیادہ محتاط رہ کر اپنے فرائض کی تکمیل کریں۔ گھریلو حالات زیادہ تر بہتر ہی رہیں گے لیکن اس کے لیے اپنے فطری صبرو تحمل سے کام لیجیے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ کے کاروبار کی پوزیشن بہترہی رہے گی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی وقت بحران وغیرہ کا خیال کیے بغیر تمام کاروباری امور کو اچھے طریقے سے انجام دیتے رہیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ
غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی ہو سکتی ہے بہ فضل خدا آپ کا دامن خوشیوں سے بھر سکتا ہے جو کچھ آپ گنوا بیٹھے تھے وہ دوبارہ حاصل کر سکیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GTOy5b
0 comments:
Post a Comment