نیویارک: یوایس اوپن کی دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا نے ایک بار پھر اپنے طرز عمل سے شائقین ٹینس کے دل جیت لیے، انھوں نے تیسرے راؤنڈ میں امریکا کی 15 سالہ کوکوگوف کو شکست دی، تاہم اس موقع پر شکست خوردہ نوجوان پلیئر نے رونا شروع کردیا۔
جاپانی اسٹار نے کوکوگوف کے پاس جاکر انھیں دلاسہ دیا اور ان کی دلجوئی کرکے انھیں مزید آنسو بہانے سے باز رکھا، کوکو بھی ناؤمی کے طرزعمل سے خاصی متاثر دکھائی دیں،
ناؤمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ بھی رو رہی تھیں، اگرچہ وہ تو جیتی تھیں، میں نے دیکھا اس لمحے سب غمگین تھے۔ میں نہیں جانتی کہ وہ کیوں رو رہی تھیں، لیکن مجھے ان کی یہ ادا پسند آئی، انھوں نے میری ہمت بندھائی، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اوساکا نے جیت کے باوجود شفقت کا مظاہرہ کیا ۔
The post ناؤمی اوساکا نے کوکو کی دلجوئی کرکے شائقین ٹینس کے دل بھی جیت لیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2khW2qA
via Blogger https://ift.tt/2ll7SR1
September 01, 2019 at 10:46PM
0 comments:
Post a Comment