حمل:
21مارچ تا21اپریل
وہ لوگ جو جائیداد کی خرید و فروخت کا بزنس کرتے ہیں بہت زیادہ احتیاط رکھیں، اپنے قریبی عزیزوں کو اپنے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں، ورنہ گھریلو حالات اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کوئی شک نہیں کہ اپنوں نے بڑے دکھ دیئے ہیں، آرزوئوں کے روشن چراغ تو اپنوں نے ہی بجھائے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ان دوست نما دشمنوں کی یاد میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر دیا جائے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
حالات خواہ کسی بھی قسم کے سامنے آئیں جذباتی نہ بنئے بلکہ پورے حوصلے و اعتماد کے ساتھ ان کا مقابلہ کیجئے، اپنے دوستوں کی قربت سے ذرا زیادہ ہی پرہیز کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ چونکہ خاص قسم کے مذہبی انسان ہیں، اس لئے حالات سے متاثر زیادہ نہیں ہوتے، آپ میں قوت برداشت کی بھی کمی نہیں ہم بھی آپ کے اس اصول کی تائید کریں گے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
اخراجات بڑھانے کی بجائے گھٹا دیں تاکہ گھریلو ماحول سازگار رہ سکے، ہم نے تو دونوں ہی راستے آپ کو دکھا دیئے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ بعض اوقات اپنے معاملات میں انتہائی جلد بازی اور تیزی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، آپ چونکہ وفادار ہیں اس لئے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ ایسا ہوتا نہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اگر آپ نے اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتے ہیں، چاہئے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لے کر آئندہ غلطیاں نہ کرنے کا تہیہ کر لیتے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
نئی ملازمت کے خواہشمند حضرات اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو صحیح طور پر بروئے کار لے آئیں تو کاروبار کی پوزیشن خاصی مضبوط ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
مخالف سے صلح کا امکان ہے لیکن یہ صلح ذرا دیکھ بھال کر کیجئے، ایسا نہ ہو کہ دشمن کی کسی چالاکی کا آپ شکار بن جائیں، کاروبار کرنے والے حضرات اپنی کوششوں کا بہتر صلہ پا سکیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجئے یہ عرصہ آپ سے جذباتی غلطیاں کروا سکتا ہے، خاص طور پر جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجئے، دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
شریک حیات کے ساتھ اختلافات بڑھ سکتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ آپ بات بڑھانے کی بجائے بروقت خوش اسلوبی کے ساتھ گزارنے کی کوشش کیجئے، ہمیں یقین ہے کہ آپ اگر چاہیں تو ایسا ہو سکتا ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ
ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے، ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GTOy5b
0 comments:
Post a Comment