Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

یہ عرصہ گھریلو ماحول کو مزید خوشگوار بنانے میں آپ کا معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے، آپ کی کاوش اور ہمت قابل داد ہے بفضل خدا آپ اپنے نیک اور پرخلوص جذبوں کا صلہ توقع سے بڑھ کر پا سکیں گے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی دوست سے وابستہ توقع پوری نہ ہوگی کوئی پرانا دوست آپ کی پریشانیوں میں اپنی حماقت سے اضافہ کر دے اس لئے کہا گیا ہے کہ بیوقوف دوست سے عقلمند دشمن اچھا ہوتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

وہ حضرات جو تعمیراتی کاروبار کو اختیار کئے ہوئے ہیں بہت زیادہ محتاط رہیں۔ آپ کے کاروباری حریف بھی کسی موقع کے ہی منتظر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ سے کوئی نہ کوئی غلطی ہو جائے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر آپ مشترکہ کاروبار کرتے ہیں تو پھر شریک کار کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کیجئے ساری ذمہ داری شریک کار پر ہی ڈالے رکھنا مناسب نہیں ہو سکتا، مخالفین سے ذرا ہوشیار رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

یہ عرصہ آپ سے گھریلو مسائل کے سلسلے میں بہت زیادہ تعاون کر سکتا ہے، زیادہ دوست نہ بنایئے مخلص دوست ایک ہی کافی ہوتا ہے، امور خانہ داری انجام دیتے ہوئے بھی محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ اپنی صلاحیتوں کو ہمیشہ جگائے رکھیں تاکہ وقت ضرورت فوری طور پر ان سے کام لے سکیں، یوں سمجھ لیجئے کہ مایوسی اور ناامیدی کا طویل اور ناقابل فہم دور ختم ہونے والا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بسلسلہ تعلیم حالات موافق رہیں گے، کاروبار سے وابستہ افراد محتاط رہ کر سودے بازی کریں، معمولی سی لاپروائی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، کاروبار میں اہم تبدیلی رنگ لا سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

شادی شدہ افراد کو خوشیاں حاصل ہو سکتی ہیں، خصوصاً شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، دیرینہ مخالف کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ایسے افراد جن کی قربت آپ کیلئے فائدے کا سبب بنتی رہی اب دور رہنے میں ہی اپنی بہتری سمجھیں گے، آپ کی تو زندگی ہی مخالفانہ سازشوں کے زیر اثر گزرتی ہے اگر چند دوست بھی علیحدگی کر گئے تو کیا کریں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو تھوڑے عرصے کے لئے پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ پریشانیاں کسی بڑے نقصان کا باعث نہ بن سکیں گی۔ یوں سمجھ لیں کہ خوشیاں زیادہ ملیں گی اور غم کم۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل خودبخود حل ہو سکتے ہیں اور آپ آخر کار اپنا جائز حق حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، مکان کی تعمیر کا موقع مل سکتا ہے، اولاد کی طرف سے تفکرات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

ہر معاملے میں بہت زیادہ محتاط رہیں، آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کا بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں، یعنی گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GTOy5b
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment