Ads

یکم اکتوبر سے نان بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز بند ہوجائیں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: وزیر اعلیٰ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے نان بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز میں مکمل طور پر بند ہوں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک کی تھیلیاں تیار کرنے والوں نے بھی پابندی کی حمایت کی ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مشیر ماحولیات نے کہا کہ پلاسٹک مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے اس مثبت اور انقلابی اقدام کو سراہتے ہوئے یکم اکتوبر سے بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

مشیر ماحولیات نے کہا کہ حکومت سندھ نہیں چاہتی کہ پلاسٹک انڈسٹری بند ہو کیونکہ اس صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے مگر ماحول دشمن پلاسٹک بیگز ہمارے شہر کی خوبصورتی کو داغدار کررہے ہیں۔

The post یکم اکتوبر سے نان بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز بند ہوجائیں گے، مرتضیٰ وہاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kWp3bJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment