Ads

جناح ٹرمینل پرٹڈی دل کا حملہ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اسپرے مہم ناکام ہوگئی جناح ٹرمینل پرٹڈی دل نے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل کے بین الاقوامی روانگی لائونج کے باہر بڑی تعداد میں ٹڈیاں منڈلانے لگیں،جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، موجودہ صورتحال کے بعد یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ لاکھوں روپے کے اخراجات سے کیے گئے اسپرے مہم بے نتیجہ رہی کیونکہ موسمی مچھروں اور ٹڈیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا،ایئرپورٹ کے ریمپ ایریا میں بھی ٹڈیوں کی بہتات سے کام متاثر ہونے لگا جبکہ ریمپ ایریا میں کام کرنے والے ملازمین میں خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجودہ صورتحال کی وجہ سے ڈنگی اور کانگو وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق جناح ٹرمینل پر ٹڈی دل کا حملہ نہیں ہوا،فوٹیج میں دکھائی دیے جانے والے پتنگے ہیں، ایئرپورٹ پر گذشتہ روز فیومیگیشن کرائی گئی، فوٹیجز منظرعام پر آنے کے بعد ایئر پورٹ کے تمام حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاہم کسی قسم کے ٹڈی دل کی موجودگی کسی جگہ پر ثابت نہیں ہوئی۔

The post جناح ٹرمینل پرٹڈی دل کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30hPT1B
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment