Ads

جنگ ستمبرمیں دشمن نے ہمیں للکارا اورمنہ کی کھائی، شہبازشریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جنگ ستمبرمیں دشمن نے ہمیں للکارا اورمنہ کی کھائی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہبازشریف نے یوم دفاع پاکستان پرپیغام میں کہا کہ جنگ ستمبرہمارے شہیدوں، غازیوں اورشہریوں کی لازوال شجاعت وبہادری کی داستان ہے، شہداء کو قوم کا عقیدت بھرا سلام پیش ہے، عہد کرتے ہیں ان کی روشن روایت پر چلیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج کے دن پاکستانیوں نے ثابت کیا کہ کوئی ان کی آزادی نہیں چھین سکتا، عظیم پاکستانیوں نے دشمن پرثابت کردیا کہ ہمیں آزادی اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے۔ جنگ ستمبرمیں دشمن نے ہمیں للکارا اورمنہ کی کھائی اوردشمن نے کشمیر پر غاصبانہ قبضے سے آج پھرللکارا ہے۔آج بہادر کشمیریوں سے عہد وفا کا دن ہے، اپنا لہو بہا کرکشمیر کی آزادی کا پہرہ دیں گے۔  اللہ تعالی کے فضل وکرم اور مدد سے جنگ ستمبر کے جذبے سے دشمن کے دانت پھر توڑیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج بھی ہمیں جنگ ستمبر کا سبق ذہن میں رکھ کر نئے چیلنجوں کی تیاری کرنا ہوگی، پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے بھٹوسے نوازشریف تک سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کو معاشی قوت بننا ہوگا، یہ ہمارے قومی مفاد اور سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے۔

The post جنگ ستمبرمیں دشمن نے ہمیں للکارا اورمنہ کی کھائی، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZwY5dY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment