Ads

حکومت سندھ کا معذور افراد کیلیے خصوصی عدالتوں کی منظوری

کراچی: سندھ میں معذور افراد کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلیے اپنی نوعیت کی عدالتوں کے قیام کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

سندھ کے تمام اضلاع میں معذور افراد کیلیے خصوصی عدالتوں میں مخصوص مقدمات کی سماعت ہوگی، خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز کا تقرر کیا جائے گا، محکمہ قانون سندھ نے کاغذی کارروائی مکمل کر لی۔

حکومت سندھ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سندھ اسمبلی سے منظور کردہ قانون امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلیٹیز ایکٹ کے تحت معذور افراد کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور انھیں عام شہریوں کے برابر حقوق دینا لازم ہوگا۔

The post حکومت سندھ کا معذور افراد کیلیے خصوصی عدالتوں کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30co8Y4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment